اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک میں پیٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ، مارکیٹنگ ریٹیل آؤٹ کمپنیوں کے پاس ذخیرہ نہ ہونے کے برابر ۔وزارت پٹرولیم نے چیئرمین اوگرا کو ان کمپنیوں کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا گزشتہ روز لکھ گئے مراسلے میں ڈی جی پٹرولیم ڈویژن نے چیئرمین اوگرا کو اس واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لنے کا کہا ہے اور کہا کہ ریٹیل کمپنیوں کو اس بات کی تنبہ کریں کہ ریٹیل آؤٹ لیٹس خالی نہ رکھیں تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری رہ سکے۔ واضح رہے کہ ملک میں پٹرول کا ذخیرہ 4 لاکھ 16 ہزار میٹرک ٹن سے زائد تھا لیکن پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر اضافے کی خبروں سے پیٹرولیم ڈیلرز نے تیل کا ذخیرہ کرنا شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے تیل بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔















