لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وزیرِ اعظم و چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان آج کراچی میں منعقد ہونیوالے خواتین کنونشن سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق آج کراچی میں پی ٹی آئی خواتین کا کنونشن منعقد کیا جا رہا ہے ،کنونش سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے ،خواتین ورکرکنونشن اسدعمر کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔ کنونشن میں پی ٹی آئی کراچی کو مزید منظم کرنے سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔