کراچی( نیوز ڈیسک) امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ شہر کو مزید لاوارث نہیں چھوڑ سکتے، کراچی خود اب ترقی کا راستہ منتخب کرے گا ۔تفصیلات کے مطاق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اعلان کراچی جلسے میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے سازشی آخری وقت تک کوششیں کر رہے ہیں انتخابات نہ ہوں ۔ ٹیلیفون کال پر احتجاج کی تاریخ بدلنے والے کراچی کا مقدمہ نہیں لڑ سکتے، ہمیں منع کرنے والے آج کی ریلی ریڈ زون سے ہی نکال رہے ہیں۔