کراچی(نیوز ڈیسک) معاشی عدم استحکام کی وجہ سے پاکستان میں غربت میں اضافہ،متوسط طبقے میں کمی ،متوسط طبقہ 42 سے کم ہو کر 33 فیصد رہ گیا۔اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ڈی پی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت میں اضافے کی بڑی وجہ معاشی بدحالی ہے اور افراط زر کی شرح ہے،اشرافیہ کا تسلط برقرار غریب تباہی کے دہانے پر جبکہ متوسط طبقہ بھی ختم ہونے لگا۔اس حوالے سے ماہر معیشت حفیظ پاشا نے کہا کہ پاکستان میں افراط زر کی وجہ سے غربت تیزی سے بڑھ رہی ہے ،سالانہ 10 فیصد غربت میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ہر سال 30لاکھ سے زائد افراد غریب طبقے میں شامل ہو رہے ہیں ۔















