اہم خبریں

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے خطرناک آوٹ بریک کا خدشہ ، الرٹ جاری

پشاور(نیوزڈیسک)ماہرین صحت نے صوبے کے حساس اضلاع میں ڈینگی کے خطرناک آؤٹ بریک کا خدشہ ظاہر کردیا،محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی مچھروں کی افزائش19سے40درجہ سینٹی گریڈ گرمی میں ہوتی ہے، زیادہ اور کم درجہ حرارت میں ڈینگی وائرس زندہ نہیں رہ سکتا ہے، موجودہ موسم اور درجہ حرارت آئیڈیل ہے اور اس دوران آؤٹ بریک کا خدشہ ہے،ماہرین صحت کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں صاف پانی میں ڈینگی مچھروں کے لاروا کے سینکڑوں ذخائرملے ہیں،لاروا خاتمے کے بغیر ڈینگی مچھروں پر قابو ممکن نہیں ہو گا، محکمہ صحت کے پاس تاحال کسی قسم کے انتظامات نہیں اس لئے ڈینگی سیزن شدید ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں