اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت کا بجلی چوری روکنے کیلئے بڑا اقدام ، پاور ڈویژن نے تمام ڈسکوزکے گریڈ 17 سے 19 تک فیلڈ افسران کو تبدیل کرنیکا فیصلہ ،پاور ڈویژن نے ہدایات جاری کر دیں ،ملک بھر میں ڈسکوز کے 15 سو سے زائد افسران تبدیل ہوں گے،فیلڈ آپریشنز سے متعلقہ ایس ڈی او،ایکسین سپریٹنڈنٹ انجینئرز کے تبادلے کردیئے گئے ، کئی سالوں سے ایک جگہ تعینات افسران کو دیگرسرکلز میں بھیجاجائے گا۔















