کراچی( نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف آج کراچی میں خواتین کنونشن کا انعقاد کرے گی، پی ٹی آئی کو سندھ میں مزید متحرک کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں آج خواتین کنونشن کا انعقاد کرے گی ،گلستان جوہر میں منعقد ہونیوالے کنونش سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر خصوصی خطاب کریں گے۔سندھ میں پی ٹی آئی کا اثر توڑنے کےلئے ایم کیو ایم کے تمام دھڑوں کو ایک کرنے کا مشن جاری لیکن پی ٹی آئی نے بھی اپنی عوامی رابطہ مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا ،مہنگائی مارچ کا دائرہ کار بھی بڑھانے پر غور ۔