اہم خبریں

ملک میں مہنگائی کا طوفان ، 96اعشاریہ صفر فیصد تک پہنچ گئی ،اعداد وشمار جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی ،ایک ہفتے کےدوران مہنگائی کی شرح میں 96اعشاریہ صفر فیصد کا مزیداضافہ دیکھنے میں آیا،مہنگائی کی مجموعی شرح 26.32 فیصد کی سطح پرپہنچ گئی ، ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ واراعدادوشمارجاری کردیئے۔گزشتہ ہفتے 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ، گزشتہ ہفتے 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور14 میں استحکام رہا،ٹماٹر15 روپے، دال مسور32 روپے اورچینی 11 روپے 48 پیسے فی کلومہنگی ہوئی،لہسن 20 روپے، دال مونگ 9 روپے 73 پیسے، پیاز3 روپے اورگڑ8 روپے کلومہنگاہوا، ادارہ شماریات دال ماش 15 روپے 48 پیسے، ٹوٹا چاول 3 روپے کلومہنگے ہوئے،ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر153 روپے اور20 کلوآٹے کا تھیلا 6 روپے مہنگا ہوا، دودھ، آلو، انڈے، دہی اورکیلے بھی مہنگے ہوئے، زندہ مرغی 13 روپے، 190 گرام چائے کا پیکٹ 2 روپے 38 پیسے سستا ہوا، ادارہ شماریات5 کلوکوکنگ آئل کا ڈبہ 31 روپے، ڈھائی کلوگھی کا ڈبہ 7 روپے سستا ہوا۔

متعلقہ خبریں