لندن(نیوزڈیسک)لیگی رہنماچوہدری تنویر نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ملک کا بیڑا غرق کرنے میں اہم کردار ہے۔جمعہ کو لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ثاقب نثار کے دور میں اربوں روپے جمع ہوئے، اس کا حساب لینے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا پاکستان پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا جائے گا،ایک سوال کے جوابن میں انہوں نے کہاکہ الیکشن کا بگل بچ چکا، مسلم لیگ ن انتخابات کیلئے تیار ہے۔















