گلگت ( اے بی این نیوز )سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشیدکی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست پرضمنی الیکشن کل ہوگا،جی بی ایل اے تیرہ استورمیں 33ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے،پی ٹی آئی کے خورشیداحمد،ن لیگ کے فرمان علی اورپی پی کے عبدالحمید کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔
