لاہور (نیوز ڈیسک) سابق وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری نے کہا ہے کہ چوہدری نثار نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی ٹرین مِس کردی انہیں بہت پہلے پی ٹی آئی میں شامل ہوجانا چاہیے تھا ۔تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ کہا ہے کہ چوہدری نثار نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی ٹرین مِس کردی،وہ اب اپنے بیٹے کو الیکشن لڑائیں گے۔ انہو ں نے دعویٰ کیا کہ مصطفی نواز کھوکھر کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے کئی دوسرے اہم سیاست دانوں سے بھی رابطے میں ہیں۔ ہم انتخابات کی طرف جانا چاہتے ہیں، 9 جنوری کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، پرویزالٰہی اعتماد کا ووٹ لے کر اسمبلی تحلیل کرنے کا کہیں گے، اعتماد کے ووٹ کیلئے ہمارے اراکین پورے ہیں۔