لاہور ( اے بی این نیوز )پنجاب حکومت نے چینی سکینڈل میں ملوث 13 ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کو دے دیئے،ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور، خوشاب، سرگودھا اور دیگر علاقوں کے ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کو دیئے گئے ہیں،محکمہ خوراک کےمطابق چینی سکینڈل میں ملوث ڈیلرز روپوش ہیں، ایف آئی اے نے چینی کے ڈیلرز کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا،چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
