اہم خبریں

افسرشاہی کے شوقین مزاج بیٹے نے گھر کو گرلزہاسٹل بنالیا ،اہل محلہ ڈی سی آفس پہنچ گئے

اسلام اباد (نیوزڈیسک) ممبر بورڈآف ریوینیو آزاد کشمیر کی سرکاری گاڑی ،ان کابیٹا استعمال کرنے لگا،اسی شوقین مزاج بیٹے نے سوان گارڈن کے رہائشی گھر میں گرلز ہاسٹل بنانا شروع کر دیا ،ریٹائرڈ کرنل صدر سوسائٹی اور انتظامیہ نے منع کرنے باوجود کام جاری رکھا تو ڈپٹی کمشنر اسلام اباد نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔سینیئر ممبر بورڈ اف ریونیو ازاد کشمیر چوہری لیاقت کو دی گئی سرکاری گاڑی پراڈو 008 چوہدری لیاقت کے بجائے اس کے بیٹے کے زیر استعمال ہے ،جو تھانہ لوہی بیر سے چند سو فٹ کے فاصلے پر سرکاری گاڑی کو آزادانہ استعمال کررہا ہے ، سواں گارڈن کی گلی نمبر ایک ڈی بلاک کے مکان نمبر 31 میں گرلز ہاسٹل بنانے کا کام شروع کر رکھا ہے ،اسی گلی کے درجنوں رہائشی درجنوں افراد نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا گرلز ہاسٹل کی اڑ میں جسم فروشی اور منشیات کا دھنداعام ہونے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے اخلاقی جرائم بڑھ جائیں گے لیکن سرکاری گاڑی پر گھومنے والے اس نوجوان نے کوئی پرواہ نہیں کی جس پر سوسائٹی انتظامیہ کو درخواست دینے پر اسے باقاعدہ تحریری نوٹس کے ذریعے منع کیا گیا لیکن وہ پھر بھی باز نہیں ایا جس پر رہائشیوں نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کو درخواست دی تو انہوں نے متعلقہ ذمہ داروں سے فوری رپورٹ بھی طلب کر لی ہے چوہدری لیاقت سے اس کے موبائل نمبر پر رابطہ کر کے سرکاری گاڑی کے غیر قانونی استعمال اور غیر قانونی طور پر ایک رہائشی عمارت کو گرلز ہاسٹل بنانے کے حوالے سے رابطے کی کوشش کی لیکن اس نے کوئی جواب نہیں دیا۔ سواں گارڈن سوسائٹی انتظامیہ نے تاہم کہا کہ اگر اس شخص نے غیر قانون کام جاری رکھا تو نہ صرف گھر کو سیل کر دیا جائے گا بلکہ پولیس میں مقدمہ بھی درج کرایاجائے گا۔

متعلقہ خبریں