راولپنڈی (نیوزڈیسک)ملک بھر میں جاری بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاون کا معاملہ راولپنڈی پولیس کو بھی کریک ڈاون کے حوالے سے احکامات جاری کر دیئے ۔ ایس ایچ اوزبجلی چوری سے متعلق درخواستوں پر فوری مقدمات درج کریں۔پولیس افسران کو حکم بجلی چوروں کیخلاف موصول درخواستوں پر فوری طور پر قانونی کارروائی شروع کی جائی۔پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ بجلی چوری میں ملوث ملزمان کو مقدمہ کے اندراج کے بعد فوری گرفتار کرنے کا بھی حکم ۔ملزمان کی گرفتاری کے بعد جلد تفتیش مکمل،چالان عدالتوں میں پیش کئے جائیں ،پولیس افسران کو حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری سے متعلق زیر تفتیش مقدمات کی چالان جلد مکمل کرکے پولکام پر اپڈیٹ کئے جائیں















