اہم خبریں

اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں ہوشرباء اضافہ،دیہی علاقے سب سے زیادہ متاثر

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے 13 کیسز رپورٹ،، ڈی ایچ او اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 220 ہو گئی،، ڈی ایچ اوروان سیزن ڈینگی سے متاثر ہونے والے مریضوں میں 72 فیصد مرد جبکہ 28 فیصد خواتین ہیں،، ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ جوبیس گھنٹوں کے دوران 9 کیسز رپورٹ،، ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے شہری علاقوں میں گزشتہ جوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے 4 افراد متاثر،، ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 149 ہو گئی،، ڈی ایچ او اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی سے اب تک 71 افراد متاثر،، ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ ہولی فیملی ہسپتال میں 63 جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 21 ڈینگی کے مریض زیر علاج ہیں،، ڈی ایچ او اسلام آباد کے پرائیوٹ ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ 104 مریض زیر علاج ہیں۔

متعلقہ خبریں