لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں بڑی تبدیلی کی تیاریاں، وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے 3نام سامنے آگئے، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف متوقع تحریک عدم اعتماد میں کامیابی کے بعد پی ڈی ایم جماعتوں کے متفقہ امیدواروں کے نام سامنے آگئے ۔ چند ماہ قبل سابق صدر وچیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے وزارت اعلیٰ کیلئے سید حسن مرتضی،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی اور عثمان محمود کے نام دیئے تھے جن پر متفقہ طور پر تمام جماعتوں نے فیصلہ دینا تھا لیکن عدم تحریک ناکام ہونے کے بعد سابق صدر وچیئرمین پیپلزپارٹی پنجاب میں تبدیلی کیلئے متحرک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے علی حیدرگیلانی ، عثمان محمود اور سید حسن مرتضیٰ کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے جبکہ ن لیگ بھی پنجاب میں اپنا وزیراعلیٰ لانے کیلئے متحرک ہے ۔۔