اہم خبریں

پاکستان میں 5 ارب روپے کا فراڈ ،ملزمان اہل وعیال سمیت بیرون ملک فرار

فیصل آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے نجی بینک میں 5 ارب روپے فراڈ کا انکشاف ، بینک منیجر دیگر عملے سمیت امریکہ فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم بینک منیجر راجہ عمار کیانی اپنا بینک بھی چلا رہا تھا جس میں وہ لوگوں کو کروڑوں روپے کا لالچ دے کر رقم بٹورتا رہا،ایف آئی نے کارروائی کی تو پتا چلا کہ اس سے 500 سے اکاؤنٹ ہولڈر اور 5 برانچیں متاثر ہوئی ہیں،اس حوالے سے سینکڑوں افراد نے ملزمان کیخلاف کارروائی کی درخواست جمع کرا دی،متاثرہ افراد کا کہنا تھا کہ انہیں بھاری منافع دینے کے حوالے سے جعلی خطوط بھی دیئے گئے، پہلے تین ماہ تو منافع بھی ملتا رہا پھر جب منافع ملنا بند ہوا تو اکاؤنٹ ہولڈرز نے بینک مینجر اور دیگر عملے کو تلاش کرنا شروع کیا تو پتا چلا کہ تمام افراد اہل وعیال سمیت شینیگن ویزے لگوا کر بیرون ملک فرار گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں