لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ،چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ڈویژنل کمشنرز، آرپی اوز کو ہدایات جاری کر دیں۔چیف سیکرٹری نے ہدایات سول سیکرٹریٹ میں منعقد ویڈیو لنک اجلاس کے دوران جاری کیں۔بجلی چوری کی روک تھام قومی مقصد ہے۔ چیف سیکرٹریبجلی چوری کا بوجھ عام صارف کو اٹھانا پڑتا ہے۔ چیف سیکرٹریشہری بجلی چوری کیخلاف قومی مہم میں حکومت کا ساتھ دیں، چیف سیکرٹری کی اپیلبجلی چور قومی خزانے کو براہ راست نقصان پہنچا رہے ہیں، ایسے عناصر کو قرار واقعی سزا دلواناضروری ہے۔چیف سیکرٹریاجلاس میں بجلی چوری کی سرپرستی کرنے والے سرکاری ملازمین و افسران کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ۔بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد پراسیکیوشن کا طریقہ کاربہتر بنانے کا فیصلہ۔ڈیٹا کے مطابق پنجاب میں لیسکو اور میپکو کے زیر انتظام علاقوں میں لائن لاسز سب سے زیادہ ہیں۔ چیف سیکرٹریبجلی چوروں کیخلاف آپریشن میں انتظامیہ اور پولیس مکمل معاونت فراہم کریگی۔ چیف سیکرٹریمانیٹرنگ کیلئے صوبے کی سطح پر کمیٹی قائم کی جائے گی۔ چیف سیکرٹریانڈسٹریل یونٹس میں بجلی چوری کی نشاندہی کیلئے سپیشل برانچ کو نگرانی کے فرائض تفویض۔اوور بلنگ میں ملوث سرکاری افسران اور اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔ لیسکو چیف ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، صنعت، توانائی کے محکموں کے سیکرٹریز،ایڈشنل آئی جی سپیشل برانچ کی اجلاس میں شرکت۔تمام ڈویژنل کمشنرز، آرپی اوز اور پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے سر براہان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔















