اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایف بی آر نے اشیاءکی غیرقانونی نقل وحمل اوراسمگلنگ روکنے کیلئے آزادکشمیرکوپاکستان سے ملانے والی 2شاہراہوں پرچوکیاں قائم کردیں ، کوہالہ پل اور منگلا پل پرچیک پوسٹیں قائم کی ہیں کوہالہ پل پر قائم چیک پوسٹ کو 2 موبائل ٹیموں کی سہولت ہوگی، ایف بی آر حکام نے کہاکہ کوہالہ پل چیک پوسٹ کادائرہ اختیار مری ایکسپریس وے، جی ٹی روڈ اوربھوربن روڈ سے بھارہ کہو تک ہے، ایف بی آر میرپورکوپنجاب سے ملانے والی منگلا روڈ چیک پوسٹ کا دائرہ اختیار دینہ بائی پاس، جی ٹی روڈجہلم اورکلرسیداں کی طرف دھان گلی تک ہوگا، ایف بی آر کے مطابق منگلا روڈ چیک پوسٹ کو ایک موبائل ٹیم کی بھی خدمات حاصل ہوں گی۔
