راولپنڈی(نیوزڈیسک)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے متاثرہ مزید 24 افراد کی تصدیق سامنے آگئی۔ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی مجموعی تعداد 313 ہوگئی۔ہولی فیملی 37 ، ڈی ایچ کیو 31 اور بے نظیر بھٹوہسپتال میں 36 مریض زیر علاج ہیں۔پوتھوہار ٹاؤن، ڈھوک منشی، راول ٹاؤن سے ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔راولپنڈی کینٹ، چکلالہ اور خیابان سرسید کے علاقے بھی متاثر۔متاثرہ علاقوں میں انسداد ڈینگی مہم جاری ہے، ڈپٹی کمشنر حسن وقار کا کہنا ہے کہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور 25 سو مقدمات درج قریباً 5 سو عمارتوں کو سیل کیا گیا، ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ستمبر اور اکتوبر میں ڈینگی کا زیادہ خطرہ ہے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،ڈپٹی کمشنر حسن وقار کا کہنا ہے کہ شہر میں ڈینگی سینٹرز قائم کئے گئے ہیں شہری مفت رہنمائی اور ادویات حاصل کرسکتے ہیں۔