اہم خبریں

گرین اور اورنج لائین میٹرو بس سروس کے کرایوں میں اضا فے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کیلئے بری خبر بلیو ،گرین اور اورنج لائین میٹرو بس سروس کے کرایوں میں اضافے کر دیا ۔ سی ڈی اے نے تینوں میٹرو بسوں کے کرائے میں اضافہ کرایوں میں اضافے کی تجویز کو سی ڈی اے بورڈ اجلاس میں رکھی گئی تھی۔ کرایوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ اجلاس میں کیا گیا ۔گرین اور بلیو لائین بسوں کا کرایہ 30روپے سے بڑھاکر 50روپےاین فائیو سے لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ تک کرایہ 50 سے بڑھاکر 90روپے کر دیا گیا۔کرایوں میں اضافے کا اطلاق نوٹیفیکیشن کے بعد ہوگا ۔اجلاس میں سی ڈی اے کے تمام شعبوں کو ڈیجیٹلائز کرنے کی منظوری بھی دے دی۔ سی ڈی اے کے پاس بسوں کو سبسڈائز ریٹ پر چلانے کیلئے پیسے نہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق نے کہا کہ کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔

متعلقہ خبریں