اہم خبریں

حکومت سنجیدہ نہیں،آج افغانی کرنسی ہم سے کئی گنا مضبوط ہے ،سراج الحق

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسراج الحق نے مطالبہ کیا کہ آئی پی پیز سے کیاگیا معاہدہ سامنے لا یا جائے ورنہ سپریم کورٹ جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسراج الحق نے اے بی این نیوز کے پروگرام صبح کی سوچ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام کے احتجاج کو سنجیدہ نہیں لیا، آئی ایم ایف کے مطالبات نہیں مانتے ،حکومت فیصلوں پر نظر ثانی کرے،سرکاری افسر مفت بجلی استعمال کرتے ہیں،بوجھ عوام پر ڈالا جارہاہے ،مفت خوروں کی بجلی بند کرناہوگی،ہمارے ہمسایہ ممالک عوام کو سستی بجلی فراہم کررہے ہیں،پاکستان میں بجلی مہنگی ہے ،افغانستان کی کرنسی مضبوط ہوئی،ہماری کرنسی تباہی کی طرف جارہی ہے،بحرانوں سے نکلنے کاواحد الیکشن مقررہ وقت پرالیکشن کاانعقادہے۔واضح رہے افغانستا ن میں ڈالر ریٹ 78 روپے افغانی ہے جبکہ پاکستان 308 روپے کا ڈالر ہے ۔

متعلقہ خبریں