اہم خبریں

چیف جسٹس عمرعطابندیال کا الوداعی ہفتہ شروع، سپریم کورٹ بار 13 ستمبر کو عشائیہ د ے گی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطاء بندیال کا الوداعی ہفتہ شروع، سپریم کورٹ بار چیف جسٹس عمرعطابندیال کو 13 ستمبر کو الوداعی عشائیہ دے گی ۔سپریم کورٹ بار کی طرف سے سپریم کورٹ جج کی ریٹائرمنٹ پر عشائیہ دینے کی روایات ہیں۔جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر کو چیف جسٹس پاکستان کے منصب سے ریٹائرڈ ہوجائیں گے ، نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسی 17 ستمبر کو حلف اٹھائیں گے۔

متعلقہ خبریں