راولاکوٹ (نیوزڈیسک)نئے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر داؤد محمد بریچ نے عوامی نمائندہ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں کشمیریوں کے تشخص پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے ۔پونچھ ڈویژن کے لوگ زیادہ باشعور ہونے کی وجہ سے اپنے مطالبات منوانے میں ہمیشہ ایکٹو رہتے ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے بجلی بلات پر ٹیکسز کے خاتمہ پر سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں انتہائی مہارت ،دلیری اور جانداری سے کشمیریوں کا کیس پیش کیا وزیراعظم آزاد کشمیر نے کمال مہارت سے آزاد کشمیر میں وسائل کے بے دریغ استعمال کو روکا جس پر عوام کو وزیراعظم کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے بجلی بلات میں اضافے کو وزیراعظم آزاد کشمیر نے روک کر عوام دوستی کا ثبوت دیا چیف سیکرٹری نے کہا کہ مجھے اسلام آباد میں کشمیریوں کا وکیل سمجھا جائے آزاد کشمیر میں آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں گے پونچھ میں سیاحت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جلد نظر آنا شروع ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار چیف سیکریٹری نے اپنے دورہ راولاکوٹ کے دوران سیاسی جماعتوں کے قائدین سماجی شخصیات ، عوامی وفود صحافیوں اور ڈویژنل ڈسٹرکٹ آفیسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چیف سیکرٹری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پاکستان کی نسبت سستا آٹا اور لوڈ شیڈنگ بھی کم ہے پاکستان کا کشمیریوں سے رشتہ کسی صورت کمزور نہیں ہونے دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ قانون کے دائرے میں احتجاج کا حق سب کو حاصل ہے اس کا ہم احترام کرتے ہیں احتجاج عوام کی پریشانی کا سبب نہیں ہونا چاہیے اگلے چند دنوں میں چیزوں کو بہتر ہوتا دیکھیں گے انہوں نے کہا کہ زیادہ مراعات یافتہ طبقے کو اپنی مراعات کم کرنی ہوں گی پوری دنیا میں مہنگائی کا سیلاب ہے اپنے خرچ کم کر کے پرسکون زندگی گزاری جا سکتی ہے عوام کے ساتھ مل کر ہر طرح کے مسئلے کو قابو میں لائیں گے لوگوں کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران پبلک سرونٹس ہیں لوگوں کے ساتھ بہتر لیزان سے مقامی مسائل کا حل آسان بن جاتا ہے پونچھ کے جتنے مسائل سامنے آئے ان پر کیے گئے اقدامات جلد لوگوں کے سامنے ہوں گے سیاحت کے فروغ سے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے آٹا کی دستیابی بجلی پر ٹیکسز کا خاتمہ سڑکات کی بہتری مختلف اداروں کو فنکشنل کرنے سمیت عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کریں گےاس موقع پر سابق وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر خالد محمود، کمشنر پونچھ ڈویژن محمد فرید چوہدری ،ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس پونچھ شہریار سکندر ،معروف کاروباری شخصیت سردار شاہ زیب خان سابق سیکرٹری حکمت سردار محمد صدیق خان سابق سیکرٹری اطلاعات و سیاحت سردار محمد جاوید ایوب ڈپٹی کمشنر پونچھ محمد صابر مغل ڈپٹی کمشنر سدھنوتی ڈاکٹر عمر اعظم خان ، سینیئر سپرٹینڈنٹ پولیس پونچھ سید وحید علی گیلانی ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعت پونچھ سعد اللہ خان سپرنٹنڈنٹ انجینیئر پی ڈبلیو ڈی شاہرات محمود راٹھور،کنزرویٹر فاریسٹ مفسر گیلانی ضلعی آفیسر اطلاعات ،ناصر لطیف ،آفیسر مال سیماب اسلم،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر عثمان صارم،بھی موجود تھےاس موقع پر سیاسی و سماجی قائدین عوامی وفود نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پونچھ کے مسائل ذاتی طور پر سننے کے لیے وقت نکالا یہ انتہائی خوش آئند اقدام ہے۔ کمشنر پونچھ ڈویژن محمد فرید چوہدری نے چیف سیکرٹری کو پونچھ ڈویژن کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی چیف سیکرٹری نے کہا کہ وہ محکمہ جنگلات اور سیاحت کے فروغ میں ذاتی طور پر دلچسپی رکھتے ہیں محکمہ صحت عامہ تعلیم کو بھی دور حاضر کے تقاضوں سے ہم کرنے کے لیے گراس روٹ لیول سے آغاز کریں گے تاکہ لوگوں کو صحت و تعلیم کی سہولتوں سے مستفید کیا جا سکے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پونچھ محمد صابر مغل اور سدھنوتی ڈاکٹر عمر اعظم خان نے چیف سیکریٹری آزاد کشمیر کو ضلع کے مسائل توجہ دلائی جس پر چیف سیکرٹری نے یقین دلایا کہ وہ تمام جائز مسائل وسائل کے اندر رہتے ہوئے حل کرنے کی کوشش کریں گے غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ کے صدر کی طرف سے بیان کیے گئے مطالبات کو حل کرنے کے لیے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے یقین دلایا
