لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کوئی بھی اسمبلی تحلیل نہیں کریگی، عدالتوں کا کام پنچایتیں کرانا نہیں آئین کی تشریح کرنا ہے، ہم 11 جنوری کو عدالت سے پوچھیں گے کی کس قانون کے تحت انہیں وقت دیا گیا۔پرویز الٰہی عوامی نہیں عدالتی وزیراعلیٰ ہیں، مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیر رانا مشہود نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کوئی بھی اسمبلی تحلیل نہیں کرے گی، اسمبلی تحلیل کرنا ہوتی تو پہلے کے پی اسمبلی کرتے۔لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی آئینی و قانونی طور پر وزیراعلیٰ نہیں، پرویز الہٰی اس وقت عوامی نہیں، عدالتی وزیراعلیٰ ہیں۔ران مشہود نے عدالتی فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کا کام پنچایتیں کرانا نہیں آئین کی تشریح کرنا ہے، ہم 11 جنوری کو عدالت سے پوچھیں گے کی کس قانون کے تحت انہیں وقت دیا گیا۔