اہم خبریں

کار دریائے نیلم کی نذر، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

مظفرآباد(نیوزڈیسک) مظفر آباد کے نواحی علاقے پٹھکہ چھون کے مقام پر کار حادثے کا شکار ہوکر دریائے نیلم میں جا گری۔حکام کے مطابق کار مظفرآباد سے گاؤں جھینگ جا رہی تھی کہ رات کے وقت شدید بارش کے دوران پھسلن کے باعث سیکڑوں فٹ نیچے دریائے نیلم میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ مقامی رضاکار، پو لیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں لاشیں گاڑی سے نکال کرہسپتال منتقل کردیں۔کار حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو کاروائیاں جاری ریسکیو 1122 اور مقامی ریسکیو جموں کشمیر موؤمنٹ کے اہلکار دریا سے گزر کر نعشوں کے پاس پہنچ گے ریکوری کا عمل جاری بڑی تعداد میں مقامی افراد بھی موقع پر موجود۔حکام کا کہنا ہے کہ صبح سویرے مقامی لوگوں نے کار دریا میں گری ہوئی دیکھی تو جائے وقع پر پہنچ گئے،، مقامی لوگوں اور ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ایک خاتون کو زخمی حالت میں نکال لیا۔افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور تین مرد شامل ہیں جبکہ نعشوں کو نکال کر آبائی گاؤں جھینگ روانہ کر دیا۔حادثے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ رات کا وقت ہونے کی وجہ سے کسی کو پتہ نہیں چل سکا، صبح راہ گیروں کی نظر پڑنے پر حادثے کی اطلاع ملی۔ جاں بحق ہونے والے افراد جن میں حسن جان زوجہ رحمت اللہ،عارف ولد رحمت اللہ،عادل ولد اسلم،ضمیر ولد محمد دین جبکہ زخمی خاتون شکیلہ زوجہ محمد فرید کو ہسپتال منتقل کر دیا ریسکیو کاروائیوں میں 1122 اور مقامی ریسکیو ٹیم جموں وکشمیر موؤمنٹ کے اہلکاران اور مقامی لوگوں نے حصہ لیا جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو مظفرآباد سے اپنے گاؤں جھینگ سرلی سچہ جارہے تھے گزشتہ رات کو تیز بارش اور آندھی کے باعث کار پٹہکہ بازار کے قریب چھون کے مقام سے حادثے کا شکار ہو کر دریائے نیلم میں جا گری تھی،

متعلقہ خبریں