راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ریچھ مقامی آبادی میں داخل،علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے بھاٹہ چوک میں جنگلی ریچھ مقامی آبادی میں داخل تو ہوا لیکن کسی کو نقصان نہ پہنچایا۔ آج پھر ریسکیو ٹیمیں ریچھ کی تلاش میں گئیں لیکن پتا نہ لگا سکیں کہ یہ ریچھ کہاں سے آیا۔ یہی ریچھ گزشتہ روز بھی علاقے میں گھومتا رہا۔ ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے ایک نہیں اور بھی ریچھ علاقے میں ہونگے کسی کو نقصان نہ پہنچا دے اسی لیے ریچھ کی تلاش جاری رکھیں گے۔