اہم خبریں

گلگت بلتستان میں حالات کشیدہ، دفعہ 144 نافذ ،پاک فوج طلب کرنے کا فیصلہ

گلگت (نیوزڈیسک)گلگت بلتستان میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی، اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ،خلاف ورزی کرنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا ، امن و امان کی صورتال کے باعث داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ نظام کو سخت کر دیا گیا۔ رات گئے گلگت شہر میں جی بی سکاؤٹس , رینجرز اور پولیس کے جگہ جگہ ناکے لگا دیئے گئے۔جبکہ دوسری جانب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی زیرِ صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس طلب کرلیا ، اجلاس میں گلگت بلتستان میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ،گلگت بلتستان کے بڑے ،شہروں میں رینجرز ، جی بی اسکاؤٹس اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ۔مذہبی ، سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد ،دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں مذہبی کشیدگی کے باعث حالات انتہائی سنگین ہوگئے،

متعلقہ خبریں