اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بجلی بلوں کے ستائے شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا ، کہا پٹرول مہنگاہونے سے مہنگائی کانیا طوفان آئے گا،حکومت قیمتوں میں فوری کمی کرے،پٹرول فی لٹر14روپے 91پیسے،ڈیزل18روپے44پیسے مہنگا،پٹرول کی نئی قیمت305روپے36پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت311روپے 84پیسے ہوگئی،حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی، پٹرول پر ڈیولپمنٹ لیوی بڑھاکر 60 روپے، ڈیزل پر 50 روپے لیٹر کردی گئی،رواں سال پٹرولیم لیوی کی مد میں 869 ارب روپے وصول کئے جائیں گے
