اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما ء بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ انتخابات کرانے کے علاوہ الیکشن کمیشن کے پاس کوئی آپشن نہیں ۔آج انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ فیصلہ واضح ہے کہ 90 دن میں ہی کرانے پڑیں گے، الیکشن کمیشن کا جواز بے بنیاد ہے،آرٹیکل 51 میں کہیں حلقہ بندیوں کی شرط نہیں ۔















