اہم خبریں

خرچہ پورا نہیں ہورہا، کرایوں میں اضافہ کرنے پر مجبور ہیں،پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)خرچہ پورا نہیں ہورہا، کرایوں میں اضافہ کرنے پر مجبور ہیں،آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے کرایوں میں اضافے کی دھمکی دیدی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیزل کی قیمت کے تناسب سے کرایوں میں اضافہ کیا جائے گا،ہماری 50 فیصد بسیں پہلے ہی کھڑی ہیں جو چل رہی ہیں اُن کو بھی بند کر دیں گے ،آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دیدی۔ واضح رہے یہ اعلان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد کیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں