اہم خبریں

ڈالر،سونا اور چینی کی قیمت بےقابو ،پاکستانی روپیہ دیوالیہ کی نہج پر پہنچ گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )کراچی میں ایک ہی دن میں فی کلو چینی کی قیمت میں ریکارڈ 6 روپے کا اضافہ، قیمت 180 روپے پر پہنچ گئی،ہول سیل بازار میں ایک کلو چینی 165روپے جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں 180 روپے میں فروخت،ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 21 روپے فی کلو اضافہ ہوچکاہے،راولپنڈی ،اسلام آباد،لاہور ،ملتان سمیت مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ،ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے سمگلنگ کو چینی کی قیمت بڑھنے کی وجہ قرار دے دیا،شہری کہتے ہیں بازار میں ہر دکاندار نے چینی کے الگ الگ ریٹ مقرر کررکھے ہیں۔ادھر دوسری طرف ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3400 روپے کا اضافہ ہوگیا،ڈالر کے بعد سونے نے بھی اونچی اڑان بھر لی، ملک میں فی تولہ سونے کے دام میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونا 2915 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 5 ہزار 590 روپے ہوگیا۔ جبکہ پاکستانی روپیہ دیوالیہ کی نہج پر پہنچنے والے سری لنکا کی کرنسی سے بھی نیچے آگیاایک ڈالر 320 سری لنکن روپے جبکہ 324 پاکستانی روپے کے برابر ہوگیا۔مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔اگست کے آخری روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے اور ایک امریکی ڈالر ایک روپے 9 پیسے مہنگا ہوکر 305 روپے 54 پیسےکا ہوگیا ہے۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 304 روپے 45 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے مہنگاہوکر323 روپےکا ہے۔

متعلقہ خبریں