اہم خبریں

پنجاب بھر میں 53 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کرد یئے گئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے پنجاب بھر میں 53 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کردیے۔تمام ججز کی تبدیلی سے متعلق نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق نیب ،انسداد دہشت گردی ،اسپیشل جج سینٹرل ،انسداد اینٹی کرپشن راولپنڈی کے ججز بھی تبدیل کردیے گئے ہیں جب کہ راولپنڈی سے تبدیل تمام ججز کو او سی ڈی بنا دیا گیا ہےنوٹی فکیشن کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج حامد حسین کو لاہور تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ عرفان احمد سعید کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد شیخ خالد بشیر کو رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ سیشن جج قیصر نذیر بٹ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔ سیشن جج محمد تنویر اکبر کو بطور ڈی جی جوڈیشل اینڈ کیس مینجمنٹ لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان محمد اکمل خان کو سرگودھا تعینات کردیا گیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ جزیلہ اسلم کو اوکاڑہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کرنے والے اے ٹی سی جج اعجاز بٹر کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے اور انہیں لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔شہباز شریف فیملی کو 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس سے بری کرنے والے جج بخت فخر بہزاد کو بھی تبدیل کردیا گیا ۔ بینکنگ جرائم کورٹ کے جج بخت فخر بہزاد کو لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ آشیانہ کیس کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج ساجد علی کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے، انہیں سیشن جج جھنگ تعنیات کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرنے والے جج اسلم گوندل کو تبدیل کرکے لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں