اہم خبریں

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کو ساتویں خانہ و مردم شماری سے متعلق معلومات فراہم کردیں گئیں

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )عام انتخابات کے حوالے سے حلقہ بندیوں کے معاملے پر اہم پیشرفت ،ادارہ شماریات نے الیکشن کمیشن کو ساتویں خانہ و مردم شماری سے متعلق تمام مطلوبہ معلومات فراہم کردیںمطلوبہ معلومات میں مردم شماری چارجز سرکلز اور بلاکس کے گزٹ نوٹیفکیشن شامل ہیں،ڈیجیٹائزڈ نقشوں کے رنگین پرنٹ مردم شماری بلاک کے لحاظ سے اعداد و شمار سے متعلق معلومات شامل ہیں ڈاکٹر نعیم الظفر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں تمام مطلوبہ معلومات ای سی پی کے حوالے کی گئیں سندھ کےڈیجیٹائزڈ نقشوں کے رنگین پرنٹ 30اگست تک ای سی پی کو فراہم کر دئیے جائینگے۔

متعلقہ خبریں