اہم خبریں

پنجاب بھر میں ڈینگی کے وار جاری،67 مریض ہسپتال داخل

لاہور(نیوزڈیسک)گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 67 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ علی جان خان سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب کے 36اضلاع میں ڈینگی کے 1042 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے،لا ہور میں گزشتہ روز 28 نئے مریض سامنے آئے ،راولپنڈی میں گزشتہ روز 15 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی،فیصل آباد میں گزشتہ روز 6 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی،شیخوپورہ میں گزشتہ روز 3 نئے مریض سامنے آئے-گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بہاولنگر میں ڈینگی کے دو نئے مریض سامنے آئے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بہاولنگر میں ڈینگی کے دو نئے مریض سامنے آئے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران گوجرانولہ ، ننکانہ صاحب ،گجرات، بہاولپور ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، نارووال ، مظفرگڑھ ،چکوال ، رحیم یار خان اور خوشاب میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 61 مریض زیر علاج ہیں جن کی حالت تسلی بخش ہے۔ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 36 مریض زیر علاج ہیں ۔ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 36 مریض زیر علاج ہیں ،پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لئے 2678 بیڈ مختص کئے گئے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لئے 2678 بیڈ مختص کئے گئے ہیں۔ پنجاب کے ہسپتالوں میں 56 بیڈز ڈینگی مریضوں کے زیر استعمال ہیں

متعلقہ خبریں