میرپورخاص(نیوزڈیسک)میرپور خاص میں سستا آٹا لینے کے دوران رش میں گر کر دم گھٹنے سے مزدور جاں بحق ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مزدور کا لوگوں کے پیروں تلے آنے اور دم گھٹنے سے انتقال ہوا۔جاں بحق مزدور کے لواحقین نے پریس کلب کے سامنے لاش رکھ کر احتجاج کیا۔ جاں بحق ہونے والا 38 سالہ شخص 6 بچوں کا باپ تھا۔