اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن آج پیپلز پارٹی سے مشاورت کر ے گا،پی ٹی آئی، ن لیگ، جے یو آئی کے وفود پہلے ہی چیف الیکشن کمشنر سے مشاورت کر چکے ہیں،الیکشن کمیشن کی ایم کیو ایم اور جما عت اسلامی کے وفود سے بھی مشاورت ، ملاقات میں حلقہ بندیوں، الیکشن شیڈول، انتخابی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔















