اہم خبریں

ای سی سی اجلاس،چینی کی دستیابی، قیمت اور برآمد پر غور و خوص

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس نے ملک میں چینی کی دستیابی، قیمت اور برآمد پر غور کیا گیا،کمیٹی نے ای سی سی کے سابقہ فیصلوں کی روشنی میں فیصلہ کیا کہ 10 اگست سے چینی کی برآمد پر پابندی عائد ہو چکی،جاری اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے وزارت غذائی تحفظ کو چینی کی دستیابی، استعمال اور قیمت پر ہر اجلاس میں باقاعدہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی،ای سی سی چینی کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کیخلاف اقدامات کی بھی ہدایت کر دی،ای سی سی نے گندم کے ذخائر دستیابی اور قیمتوں پر بھی مکمل تفصیلات فوری طلب کر لیں۔

متعلقہ خبریں