پشاور(نیوزڈیسک)اسلامیہ کالج پشاور میں سیاسی سرگرمیوں اور آؤٹ سائیڈرز طلبہ کے داخلے پر پابندی لگادی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق کالج کے انڈر صرف ریگولر طلبہ یونیفارم میں داخل ہوسکیں گے۔پشاور کے اسلامیہ کالج میں آؤٹ سائیڈرز طلبہ کے داخلے پر پابندی لگادی گئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کالج کے اندر صرف ریگولر طلبہ یونیفارم میں ہی آسکیں گے۔کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلامیہ کالج کے اندر سیاسی ٹوپیاں، جھنڈے اور ہر قسم کے اسلحے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔انتظامیہ نے خبردار کیا کہ کالج کے اندر منشیات لانے اور استعمال پر مکمل پابندی ہے، امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے کیمپس کے اندر پولیس کی بھاری نفر ی تعینات ہوگی۔کالج انتظامیہ نے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے ڈپٹی کمشنر پشاور اور کمانڈنٹ پولیس کو خطوط ارسال کردیئے۔