اہم خبریں

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹروے ٹول ٹیکس بڑھا دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹروے کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا،لاہور سے اسلام آباد تک سفر کرنے والی گاڑیوں کو11سو روپے ادا کرنا ہوں گے،اتھارٹی ہر گاڑی سے فی کلومیٹر 3 روپے 7 پیسے وصول کرے گی،مسافر وین کودو ہزار 590 روپے ، مسافر بسوں کو 10روپے 29 پیسے فی کلومیٹر کے حساب سےتین ہزار 690 روپے دینے ہوں گے، ہر ٹرک سے 17روپے 22 پیسے فی کلو میٹر وصول کئے جائیں گے،کلیکشن بوتھ کے باہر بینرز آویزں کردیئے گئے ۔

متعلقہ خبریں