لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف درخواست کی سماعت ،عدالت کا درخواست نیپرا کو بھجوانے کا حکم۔جسٹس رضاقریشی نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار میاں عبدالمتین کےوکیل میاں منیب طارق نےدلائل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی کی فیس بلاجواز وصول کی جارہی ہے۔غلط بل بھجوا کرعوام کےبنیادی حقوق سلب کئے جارہے ہیں۔غیرقانونی ٹیکسز اور اووربلنگ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔عدالت بجلی کےبلوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے۔















