اسلام آباد ( اے بی این نیوز )5 گھنٹے قبل اے بی این پر خبر نشر کی گئی کہ بارڈر ہیلتھ سروسز میں جونئیر افسران کو تعینا کر دیا گیا ہے ،خبر نشر ہونے پر نگران وزیر صحت نے انکوائری کا حکم دے دیا ،نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے مختلف ایئر پورٹس پر ناتجربہ کار ڈاکٹر بھرتی کرنے کانوٹس لیا بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان نے پاکستان ایئر پورٹس پر جونیر اور ناتجربہ کار ڈاکٹر ڈاکٹر بھرتی کیے تھے ، وزیر صحتڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ بارڈر اینڈ ہیلتھ سروسز پاکستان ایک اہم ادارہ ھےجو کسی بھی وباء سے نمٹنے کیلئے تمام ایئرپورٹس ملک کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکریننگ کے نظامِ کو مضبوط بناتا ھے،انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی سفارشات پر عمل دار آمد کو یقینی بناتا ھے،میں نے اس معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ،انکوائری میں اس بات کا تعین کیا جاے گا کہ ناتجربہ کار ڈاکٹر کو کسی طرح بھرتی کیا گیا ھے،انکوائری کے زریعے معلوم کیا جاے گا کیا بھرتی قواعد و ضوابط کے تحت ہوئی ھے یا نہیں،انکوائری کے بعد قانون کے مطابق اس پر ایکشن لیا جائے گا ،یاد رھے ایئرپورٹس،بندرگاہ،بارڈر پر تعیناتیاں گزشتہ دور حکومت میں ہوئیں تھیں۔
