اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بجلی کے بلوں میں اضافے پر عوامی ردعمل میٹر ریڈنگ تاخیر کا شکار، میٹر ریڈرز کو تشدد کا ڈر ،،ریڈنگ سے صاف انکار کردیا، آئیسکو حکام نے میٹر ریڈز کی سیکورٹی کے لئے پولیس سے مدد مانگی لی، راولپنڈی میں آئیسکودفاترکی حفاظت کے لیے 500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ، اہلکاروں کو الرٹ رہنے کا حکم،پیسکوحکام کا بھی پولیس چیف کوخط، سات سب ڈویژنز پر اہلکار تعینات کرنے کی درخواست، اہلکاروں کو سرکاری گاڑیاں سڑکوں پر نہ لے جانے کی ہدایت،امن وامان کے پیش نظر تمام گاڑیوں سے سرکاری نمبر پلیٹیں ہٹانے کی ہدایت بھی کردی، میپکو ریجن میں لیٹ ریڈنگ کرکے زائد بل بھیجنے کی ویڈیو وائرل ،سی ای اومیپکو کانوٹس،چیف انجینئرز کومقررہ تاریخ کے اندر میٹر ریڈنگ کروانے کاحکم دیا گیا ہے۔
