پشاور(نیوزڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حوالہ منڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم عزت اللہ کو طور خم سے ملزم محمد مجاہد کو نشتر آباد پشاور سے جب کہ ملزم شفی اللہ کو گمبٹ ضلع دیر سے گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق متعدد رسیدیں بھی برآمدکرلی گئیں جبکہ تینوںافراد کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج کرلیا گیا۔
