لاہور(نیوزڈیسک)محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے لاہورسمیت پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کی افواہوں کو مسترد کردیا۔محکمہ اسکولز کا کہنا تھا کہ چھٹیوں میں اضافہ نہیں ہوگا، افواہوں کومسترد کرتے ہوئے 9 جنوری سے اسکول کھولنے کا اعلان کردیا۔محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق سرکاری و نجی اسکولز کی چھٹیوں میں اضافہ نہیں ہوگا، پیر سے اسکولز میں کلاسز کا دوبارہ آغاز ہوگا۔وزیراتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ والدین، اساتذہ، طلبا نہ جانے کیوں مزید چھٹیاں چاہتے ہیں، کوئی بھی پڑھائی کرنے میں دلچسی نہیں لینا چاہتا۔