اسلام آباد (اے بی این نیوز )راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق، وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان میں پولیو سرویلنس کا حساس ترین نظام قائم ہے،رواں سال راولپنڈی سے مثبت ہونے والا دوسرا ماحولیاتی نمونہ ہے،اس سے قبل جولائی میں سرائے کلہ کے مقام سے لیے گئے نمونے میں پولیو وائرس پایا گیاپولیو کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی تشکیل دیکر کر آیا ہوں ہائی رسک ایریا پر خصوصی توجہ دی جارہی ھے،جہاں وائرس موجود ھے اس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہنگامی پلان۔تشکیل۔دیا ھے ،میر ا ساٹھ فی صد وقت پولیو کے خاتمے کی حکمت عملی پر مشتمل ھے،جب تک پولیو کے قطروں سے ایک بچہ بھی محروم ہو گا چین سے نہیں بیٹھوں گا میں نے پولیو پروگرام کو وائرس کی سرکولیشن کو روکنے جنگی بنیادوں پر ٹاسک دے دیا ھے ،والدین سے بھی گزارش ھے پولیو کے خاتمے کی جنگ میں ہمارا ساتھ دیں پولیو میں نے بہت کام کیا ھے میرے دل کے قریب ھے۔