اسلام آباد ( اے بی این نیوز )مسلم لیگ (ن) کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات،ن لیگ جلد انتخابات کرانے کی حامی نکلی،ن لیگ نے حلقہ بندیوں کا عمل جلدی مکمل کرنے کی تجاویز الیکشن کمیشن دےدی۔ ن لیگ اور الیکشن کمیشن کا انتخابی اخراجات قابو رکھنے پراتفاق۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے صاف شفاف انتخابات کروانے کامطالبہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ نئے ووٹر کا اندراج چاہیے، چیف الیکشن کمشنر نے ہما ری تجاویز سے اتفاق کیا ہے اور حلقہ بندیاں برقت کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے،،،اعظم ندیر تارڑ نے کہا ،،نومبر تک حلقہ بندیاں مکمل کرکے انتخابی شیڈول جاری کیا جاسکتا ہے،،آئین اور قانون کے مطابق جتنا جلدی الیکشن ہو ملک کیلئے بہتر ہے















