پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کے 68 سے زائدسرکاری محکمے 6 ارب 90 کروڑ روپے پیسکو کے نادہندہ نکلے،سرکاری محکموں کے ذمے واجب الادارقم کی ادائیگی نہ کی گئی تو بجلی کاٹ دی جائے گی،ہندہ سرکاری محکموں کو بارہا نوٹس جاری کئے گئے لیکن ابھی تک بقایاجات ادا نہیں کئے گئے،نادہندہ محکوں کو آخری بار تنبیہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نادہندہ محکموں کو آخری بار تنبیہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،تمام سرکاری نادہندہ محکمے عوامی سروسز کے محکمے ہیں اس لئے ای اور نوٹس جاری کیا جائے گا،پیڈو کے زمے 3575.05ملین روپے بقایاجات ہیں،حکمہ۔پولیس کے زمے 313.85 ملین روپے واجب الادا ہیں،ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ کےذمے 152.46 ملین روپے پیسکو کو دینے ہیں،محکمہ صحت بھی پیسکو کا نادہندہ ہے زمے 46.42 ملین روپے ہیں ،ہائیر ایجوکیشن 22.79،محکمہ اوقاف 11.31ملین روپے اورفارسٹ ڈیپارٹمنٹ 7.12 ملین روپے کا نادہندہے ،ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ 42.87 ملین روپے اورجیل خانہ جات 61.96 ملین روپے نادہندہ ہےٹی ایم ایز،پرائمری سکول اور ہیلتھ سہولیات سمیت درجنوں ادارے پیسکو کے نادہندہ ہیں ۔















