اہم خبریں

انتخابات کی تاریخ دینے میں صدر مملکت کا کوئی کردار نہیں، کنور دلشاد

اسلام آباد (نیورز ڈیسک) نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے قانون کنور دلشاد نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ دینے میں صدر مملکت کا کوئی کردار نہیں، الیکشن ایکٹ یہی کہتا ہے،صدر سے الیکشن کمیشن کی مشاورت بے فائدہ ہے،الیکشن کمیشن نے قانون کے مطابق ہی فیصلہ کیا،صدرِ مملکت کا موقف درست نہیں لیکن الیکشن کمیشن قانون کے مطابق درست جواب دیا ۔ انہوں نے کہا کہ سی سی آئی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن ازسرِ نو حلقہ بندی کرنے یا نہ کرنے کا پابند ہوگا۔واضح رہے کہ کنور دلشاد الیکشن کمیشن کے سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں ۔

متعلقہ خبریں