اہم خبریں

راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 395 عمارتیں سیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ ،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے 3 نئے کیسز رپورٹ،اسلام اباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 40 ہو گئی، اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی کل تعداد 27 ہوگئی،اسلام آباد کی شہری آبادی سے 13 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے،پمز ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ 2 شخص زیر علاج ہے،،ہولی فیملی ہسپتال میں 8 ,ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 9 ڈینگی کے مریض زیر علاج،ڈینگی سے متاثرہ مریضوں میں 76 فیصد مرد اور 24 فیصد خواتین ہیں، راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق،ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی مجموعی تعداد 131 ہوگئی۔بینظیر بھٹو ہسپتال، ہولی فیملی اور ڈی ایچ ہسپتال میں ڈینگی کے 35 مریض زیر علاج۔چکلالہ، کٹاریاں، پوٹھوہار ٹاؤن، ڈھوک سیداں، ڈھوک منشی، دھاماں سیداں ہاٹ اسپاٹ قرار۔چک جلال الدین، اڈیالہ روڈ، راول ٹاؤن اور راولپنڈی کینٹ کا علاق بھی ڈینگی سےمتاثر۔ متاثرہ علاقوں میں انسداد ڈینگی مہم جاری ہے، ضلعی انتظامیہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمات کا اندراج جاری۔ڈینگی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 395 عمارتیں سیل کردیں۔

متعلقہ خبریں